مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں جنگ کی قیادت کرنے والے سعودی اتحاد کے مشترکہ کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شاہی فرمان کے ذریعے فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو سعودی اتحاد کی مشترکہ کمانڈ کی سربراہی سے ہٹا کر وزیر دفاع کا عسکری امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے سعودی مسلح افواج کے سربراہ فیاض بن حامد رقاد الرویلی کو ان کے موجودہ عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے سعودی اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان کا عبوری سربراہ بھی مقرر کر دیا ہے۔ وزیر دفاع کو شاہی احکامات پر عمل درآمد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے کمانڈر کی برطرفی کی ایک اہم وجہ 2015 سے یمن پر جارحیت کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہے۔
آپ کا تبصرہ